13 جنوری، 2012، 3:45 PM

لاریجانی، رجب طیب اردوغان

ایران اور ترکی دونوں شام کے بحران کے خاتمہ کے لئے کوشاں ہیں

ایران اور ترکی دونوں  شام کے بحران کے خاتمہ کے لئے کوشاں ہیں

مہر نیوز-13 جنوری 2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر علی لاریجانی اور ترکی کے وزير ا‏عظم رجب طیب اردوغان نے شام کے بحران کے خاتمہ پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  ترکی میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے ترکی کے وزیر ا‏عظم رجب طیب اردوغان کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی اس ملاقات میں دو  طرفہ تعلقات ، علاقائي حالات اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر علی لاریجانی اور ترکی کے وزير ا‏ظم رجب طیب اردوغان نے شام کے بحران کے خاتمہ پر تاکید کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ مذاکرات کو جاری رکھنے پر بھی تاکید کی۔ اس سے قبل ایرانی اسپیکر نے ترکی کے وزیر خارجہ داؤد اوغلو اورترکی کی پارلیمنٹ کے اسپیکر  جمیل چیچک سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔

News ID 1508707

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha